پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کا تناسب 2.1فیصد

  پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کا تناسب 2.1فیصد

  

لاہور(این این آئی) ڈی جی پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ نے کہا ہے کہ مرنے والوں کا تناسب دو اعشاریہ ایک، صحت یاب ہونے والوں کا تناسب 22 اعشاریہ سات فیصد ہے۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

کے کنٹرول روم میں مختلف نقشوں اور گرافکس کی مدد سے بتایا گیا کہ۔ڈی جی پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایاکہ صوبائی حکومت نے 20 نکاتی ایس اوپیز پر عمل درآمد تیز کر دیا اور خلاف ورزی پر 713 مساجد کی انتظامیہ کے خلاف متعلقہ تھانوں میں کارروائی کی گئی۔سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیشتر مساجد میں حکومتی ہدایات پر عمل ہو رہا ہے، تاہم 313 مساجد میں حفاظتی انتظامات کی کمی اور 85 میں قالینوں کی موجودگی پائی گئی جبکہ 180 مساجد میں لوگ بغیرماسک پہنے آئے۔

پی ڈی ایم اے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -