کورونا فرش سمیت کسی بھی چیز پر کئی روز تک زندہ رہ سکتا ہے، نئی تحقیق

  کورونا فرش سمیت کسی بھی چیز پر کئی روز تک زندہ رہ سکتا ہے، نئی تحقیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ کورونا وائرس فرش سمیت کسی بھی چیز پر کئی روز تک زندہ رہ سکتا ہے۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ کورونا وائرس فرش سمیت (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

کسی بھی چیز پر کئی روز تک زندہ رہ سکتا ہے۔اس ضمن میں ماہرین کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ کہ فرش سمیت کسی بھی چیزکی سطح کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے بلیچ اور پانی کو ملا کر استعمال کیا جاسکتاہے۔ماہرین کے مطابق اس کیلئے ضروری ہے کہ بلیچ اور پانی کو ملا کر اسے کم سے کم 10 منٹ سطح پر رہنے دیا جائے۔ماہرین کے مطابق ایک گلاس پانی میں 4 چائے کے چمچ بلیچ یا ایک گیلن پانی میں ڈیڑھ کپ بلیچ ملاکرگھر میں ایک موثر جراثیم کش محلول تیار کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہی فارمولہ طبی طور پر بھی جراثیم مارنے کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔
کرونا نئی تحقیق