کروناوائرس: غریبو ں کی امداد صدقہ جاریہ، حافظ اسحاق زاہد

  کروناوائرس: غریبو ں کی امداد صدقہ جاریہ، حافظ اسحاق زاہد

  

ملتان (سٹی رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامک سکالر حافظ محمد اسحق زاہد نے کہاہے کہ وباء کوئی بھی ہووہ آزمائش ہوتی ہے، اسلام نے احتیاطی تدابیر کا حکم دیا ہے ہمیں اللہ سے رجوع کرنا ہوگا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سفید پوش افراد کی ہر ممکن مدد کرنا ہوگی یہ صدقہ جاریہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع ملتان کے(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

زیر اہتمام مرکزالحرمین الاسلامی فرخ ٹاون میں لاک ڈاون متاثرہ افراد میں راشن تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع ملتان علامہ عبدالرحیم گجر نے کہاکہ جمعیت ملتان کے پلیٹ فارم سے پہلے بھی مستحق خاندانوں میں راشن ڈورٹوڈور پہنچایا گیا اب بھی باعزت طریقے سے گھر گھر راشن پہنچائیں گے یہ سحر وافطار پیکج ہے مرکزی جمعیت اہل حدیث ملتان اب فعالیت کے ساتھ فلاح کے کاموں کوجاری رکھے گی، ضلعی ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث علامہ عنایت اللہ رحمانی اور علامہ سید خالد محمود ندیم شاہ نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ مصائب وآلام کے دوران غربا کی ممکنہ معاونت کی ہے اور حالیہ وباکرونا وائرس کے لاک ڈاون سے متاثرہ غریب خاندانوں کی مدد ہماری پہلی ترجیح ہے اور ہم اس کارخیر کو تمام تر حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے یقینی بنارہے ہیں، تقریب میں مشاورتی گفتگو میں حافظ ریاض الرحمن حید ر، مولانا امین توحیدی، مولانا محمداسلم مجاہد،مفتی محمد بن عبداللہ، مفتی عبدالرحمن شاہین،ڈاکٹر نصراللہ خان،مولانا جمیل اجمل گورایہ، قاری ہدایت اللہ رحمانی نے شرکت کی اور اس امر کوجاری رکھنے اور مزید وسعت دینے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں،جبکہ ڈاکٹر اکرم ہریری، قاری عمرفاروق، حافظ طاہر محمود، حسان خان سمیت جمعیت واہلحدیث یوتھ فورس ضلع وسٹی کے دیگر عہدیداران موجودتھے واضح رہے مشاورت، تقریب اور دعا کے بعد راشن مستحق خاندانوں میں راشن انکے گھر وں تک باعزت انداز میں پہنچایاگیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -