لاک ڈاؤن میں نرمی، کاروبار، مساجد بند کرنا بڑ اظلم، صفدر ہاشمی

      لاک ڈاؤن میں نرمی، کاروبار، مساجد بند کرنا بڑ اظلم، صفدر ہاشمی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے نشتر ہسپتال میں سینیٹائزنگ گیٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہے حکومت بیرون ملک سے آنے والی امداد کو شاہی خرچوں میں اڑا رہے ہیں حکومتی نمائندے ٹائیگر فورس کے نام پر فنڈ کھا رہے ابھی تک فورس کی وردی تیار ہورہی سمجھ نہیں آتی(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

اس وردی کا کیا فائدہ جس کے لیے حکومت کے پاس رضاکار ہی موجود نہیں پہلے احساس پروگرام کے نام پر عوام کی تذلیل کی گئی۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی ملتان نے عوام میں ماسک تقسیم کیے مساجد میں سپرے کروائے ہسپتالوں میں حفاظتی سامان دیا آج نشتر کو سینئٹائزنگ گیٹ دیا ابھی تک حکومت نے کیا کیا؟ حکومت دعوے کرتی تھی کہ راشن پہنچائے گی نہ تو عوام کو راشن ملا عوام ایک طرف کورونا کے خوف میں مبتلا ہیں اور دوسری طرف بھوک افلاس نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد لاک ڈاؤن حالات بڑے خطرے کی طرف لے کر جارہا ہے لاک ڈاؤن میں سستی اور صرف کاروبار اور مساجد بند کرنا ظلم ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مسعود ہراج صدر پی ایم اے نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی نشتر کے ڈاکٹرز کی طرف سے اس احسن اقدام پر ہم ڈاکٹر صفدر ہاشمی اور جماعت اسلامی کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب جب ہمیں ضرورت پڑی الخدمت فاؤنڈیشن نے ہماری ضروریات کو پورا کیا۔ہسپتالوں میں جب گورنمنٹ کی طرف سے کچھ نہیں آیا تھا جماعت اسلامی نے ہمیں حفاظتی سامان مہیا کیا اور آج سینیٹائزنگ گیٹ دیا۔اس موقع پر ڈی ایم ایس ایمرجنسی ڈاکٹر امجد چانڈیو، قیم جماعت اسلامی ملتان اطہر عزیز، حسان اخوانی، اسرار حسین اور صدر لیبر ونگ حافظ عبدالرحمن بھی موجود تھے۔

صفدر ہاشمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -