حکومت فلاپ،شہری اپنی مدد آپ کے تحت گزارا کریں،سعیدخان مینس

  حکومت فلاپ،شہری اپنی مدد آپ کے تحت گزارا کریں،سعیدخان مینس

  

چوک میتلا(نامہ نگار)سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سعید احمد خان منیس سابق صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری لاک ڈاؤن کے دوران مکمل طور پر گھروں میں محصور ہیں اور ان کا گزر بسر نہایت ہی تنگ دستی سے ہو رہا ہے موجودہ حکو مت شہریوں کو راشن اور امدای رقم پہنچانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے کیوں کہ امدادی(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

رقم ملنے کے لئے ہزاروں شہری صبح سویرے اٹھ کراپنے موبائلز پر میسج دیکھتے ہیں مگر انہیں مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا اب تو یہی حل ہے کہ اس کروناوائرس سے نجات کے لئے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں روزے رکھیں اوراللہ پاک کی عبادت کریں تا کہ کرونا وائرس جیسی موضی وباء سے چھٹکارا مل سکے اور شہری اپنی مدد آپ کے تحت گزر بسر کر سکیں اس موقع پر محمد ناصر خان کھچی بھی موجود تھے۔

سعید مینس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -