ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سربراہی میں اجلاس، مختلف امورپر مشاورت،فیصلے

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سربراہی میں اجلاس، مختلف امورپر مشاورت،فیصلے

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان رانا زاہد اقبال کی سربراہی میں گزشتہ روز کریمنل جسٹس کوآرڈینیشن سے متعلق اجلاس بذریعہ زوم سافٹ وئیر منعقد ہوا۔آن لائن اجلاس میں سینئر سول جج برائے سول ڈویثرن انتخاب عالم، سینئر سول جج برائے کریمنلڈ ڈویثرن محمد نوید اختر،سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان، ایس ایس پی انویسٹی گیشن رب نواز تل(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

ہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عدالتوں سے جاری ہونے والے تعمیلی نوٹسز، وارنٹ گرفتاری کی شرح کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ پولیس کو ہدایت کی گئی کہ ہر ممکن طریقے سے عدالتوں میں بروقت مقدمات کے چالان پیش کئے جائیں اور تفتیش کے عمل کو مزید بہتر طریقے سے سرانجام دیا جائے۔ علاقہ مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی کہ زیر سماعت اخراج رپورٹس کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے۔ میٹنگ میں سائبر کرائم سے متعلق مقدمات کو جدید طریقے سے تفتیش کرکے بروقت نمٹانے کے لیے ایف آئی اے کو بھی ہدایات جاری کی گئیں۔کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کے مطابق جیل حکام کو بھی تکمیل کی ہدایت کی گئی جبکہ اجلاس میں پروبیشن آفیسر کی قانونی ذمہ داریوں سے متعلق ہدایات بھی جاری ہوئیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملتان قمرالزمان قیصرانی، ایس ایس پی سپیشل برانچ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، ہیلتھ آفیسر اعجاز شاہ،سب ڈویڑنل آفیسر بلڈنگز ابوبکر،ایگزیکٹو انجینئر میں پکو کینٹ سرکل، ڈائریکٹر ایف آئی اے حماد، سپرینٹنڈنٹ سینٹرل جیل نوید اشرف، سپرینٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل محمد ارشد وڑائچ، سپرینٹنڈنٹ ویمن جیل مس امبر نقوی، ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو، کیمیکل ایگزیمینر انجینئر، سپریٹنڈنٹ دارالامان مس کومل اعجاز، ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر محمد عمران، ڈسٹرکٹ پیرول آفیسر تنویر اقبال شریک تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -