بچے پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کا مقدمہ، گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے سماعت 5 مئی تک ملتوی

    بچے پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کا مقدمہ، گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے ...

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو ملتان نے 5 سالہ بچے پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے مقدمہ میں گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی ہے۔(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

یاد رہے کہ مقدمہ میں خاتون ملزمہ شمیم گرفتار ہے جو بچے کی چچی لگتی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدر کے مطابق ملتان کے علاقے سورج میانی میں پانچ سالہ بچے منتطر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ بچے کے والد مختار حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں  اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں۔ تفتیش کرنے کے بعد بچے کی رشتہ دار ملزمہ شمیم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمہ کو تفتیش کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا تھا۔تاہم بچہ دوران علاج جانبحق ہوگیا تھا۔ملزمہ کے خلاف فرد جرم عائد ہونے کے بعد گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -