محنت کش تھریشرکی زد میں آکر بازو سے محروم

  محنت کش تھریشرکی زد میں آکر بازو سے محروم

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)نواحی گاؤں 58کے بی میں محنت کش گندم نکالتے ہوئے تھریشر کی زد میں آکر بازو سے محروم ہوگیا،زخمی کو ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

واقعات کے مطابق نواحی گاؤں 58کے بی میں مقامی محنت کش عابد حفیظ ولد محمد رفیق اپنے کھیتوں میں تھریشر کے ذریعے گندم نکال رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ تھریشر میں آگیا بیچ بچاؤ کرواتے عابد حفیظ کی بازو تھریشر میں آکر کٹ گئی زخمی کو ریسکیو 1122ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

محروم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -