حکومت کاشتکاروں کی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے، فاروق امان اللہ

  حکومت کاشتکاروں کی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے، فاروق امان اللہ

  

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی متحرک قیادت میں پنجاب حکومت صوبہ بھر کے کسانوں کے لیے مثالی اقدامات کررہی ہے۔اس سال 158ارب روپے سے زائد کی گندم خرید کی جائے گی۔ محکمہ خوراک گندم خریداری مراکز پر ٹرالیوں سے گندم اتارنے کی رفتار کو تیزکرے تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ یہ باتیں (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سندھو کے ہمراہ گندم خریداری مرکز نورپور کا دورہ کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پو ر میں اس سال 20لاکھ 56 ہزار 970بوری گندم خرید کی جائے گی جو کہ گذشتہ سال کے ضلع راجن کے ہدف سے کہیں زیادہ ہے۔ اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے ضلع بھر میں اب تک 18لاکھ سے زائد باردانہ کسانوں میں اوپن پالیسی تقسیم کیا جاچکا ہے جبکہ کہ ضلع میں قائم کردہ تمام مراکز گندم خریداری پر10لاکھ سے زائد بوری گندم خرید کی جاچکی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -