میپکو ٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن،145بجلی چوروں کورگڑا

  میپکو ٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن،145بجلی چوروں کورگڑا

  

ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 145بجلی چورپکڑلئے۔2 لاکھ26ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر35لا کھ38 ہزار روپے جرمانہ عائد۔27اپریل 2020ء کو ملتان میں 19 گھریلواور صنعتی صارفین کو68798یونٹس چوری کرنے پر1386472روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

میں 12گھریلوصارفین کو11628یونٹس چوری کرنے پر165004روپے جرمانہ،وہاڑی میں 9گھریلو صارفین کو 12310یونٹس چوری کرنے پر 195735 روپے جرمانہ، بہاولپور میں 14گھریلوصارفین کو20014یونٹس چوری کرنے پر35350روپے جرمانہ،ساہیوال میں 17گھریلو،کمرشل،ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو48984 یونٹس چوری کرنے پر451743روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 14 گھریلو صارفین کو13650یونٹس چوری کرنے پر162000روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 19گھریلوصارفین کو21095یونٹس چوری کرنے پر280076روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 28گھریلوصارفین کو18802یونٹس چوری کرنے پر347439روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 13 گھریلو اورٹیوب ویل صارفین کو11706یونٹس چوری کرنے پر196095روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے۔

رگڑا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -