چین، آن لائن تعلیمی صارفین بڑھ کر 42 کروڑ 30 لاکھ ہوگئے،رپورٹ
بیجنگ(شِنہوا)چین کی انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ بارے منگل کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق مارچ تک چین میں آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے صارفین کی تعداد 42 کروڑ 30لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو کہ 2018 کے اختتام تک کی تعداد سے110.2فیصد زیادہ ہے۔آن لائن تعلیم کے لئے انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد کل نیٹ صارفین کے 46.8فیصد کے برابر ہے۔
یہ بات چائنہ انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہی گئی ہے جبکہ مزید کہا گیا ہے کہ نوول کروناوائرس کی وبا کی وجہ سے اس صنعت میں دھماکہ خیز اضافہ دیکھا گیا ہے رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ وبائی مرض کے دوران ملک بھر میں اسکولوں کا کھلنا معطل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے رپورٹ کے مطابق26کروڑ 50 لاکھ طلبا آن لائن کورسز کی جانب منتقل ہوئے۔
جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر مختلف آن لائن تعلیمی ایپلی کیشن پر فعال صارفین کی تعداد1 کروڑ سے بڑھ گئی ہے۔