لاک ڈاؤن، حکومت عوامی مفادات کیلئے اقدامات کررہی ہے، خاور علی شاہ

  لاک ڈاؤن، حکومت عوامی مفادات کیلئے اقدامات کررہی ہے، خاور علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا(تحصیل رپورٹر) قائد سید گروپ اور ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور میں ملاقات کے آئے ہوئے معززین علاقہ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا ”کرونا وائرس“ کی صورت حال کا ناجائزہ فائدہ اٹھارہا ہے،عالمی برادری،انڈیا کی جانب سے کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں شہریوں پر بمباری کے بڑھتے ہوئے واقعات کا(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

نوٹس لے،حکومت ”لاک ڈاؤن“ کے نتیجے میں عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے،کرونا وائرس کی شدت میں اضافہ لاک ڈاؤن میں مزید سختی اور مہنگائی،بے روزگاری اور فاقے ”نرمی“ کا تقاضاکررہے ہیں،حکومت عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدام اٹھارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسانوں سے تمام گندم خریدنے کا عمل قابل تحسین ہے،ماضی میں کسانوں کے مسائل حل کرنے اور زراعت کی ترقی کیلئے کبھی اتنا توجہ نہیں دی گئی،جتنی توجہ موجودہ حکومت دے رہی ہے۔اس موقع پر حفیظ سعیدی،زاہد حسین بھٹی،راؤ نوشاد احمد،ملک علی رضا تھہیم ملک حفیظ گل اور دیگر بھی موجود تھے۔