چین،کالج گریجو یٹس کو2لاکھ50ہزار ملازمتیں د ینے کا اعلان

چین،کالج گریجو یٹس کو2لاکھ50ہزار ملازمتیں د ینے کا اعلان

  

ووہان(شِنہوا) حکام وسطی چین کے صوبہ ہوبے کے صدرمقام ووہان کے کالج گر یجو یٹس کو 2 لاکھ50ہزار نوکریاں فراہم کریں گے کیونکہ رواں سال نئے گریجو یٹس کی تعداد زیادہ بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔شہر کے انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے بیورو کے عہدیدار وو گانگ نے کہاہے کہ رواں سال 83اعلی تعلیمی اداروں میں سے 3لاکھ17ہزار کالج گریجو یٹس ہوں گے،یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت9.3زیادہ وو نے کہاکہ شہری حکومت طلبہ کو ملازمتیں دینے والے چھوٹے، درمیانے اور مائیکرو کاروباری اداروں کے ساتھ ساتھ سماجی اداروں کو فی گریجو یٹ طالبعلم کے حساب سے 1 ہزار یوآن (141 امریکی ڈالرز) سبسڈی دے گی۔وو نے کہا ہے کہ شہری حکومت نے گریجو یٹس کو بنیادی سطح کی ملازمتوں کی طرف متوجہ کرنے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔

جن میں معاشروں میں ملازمت بڑھانے کے ساتھ ساتھ سول ملازمت کی نوکریاں شامل ہیں،انہوں نے مزید کہاکہ شہری حکومت نے بہت زیادہسپسڈی کے ساتھ نئے کاروبار کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے۔

\

مزید :

علاقائی -