سابق ڈائریکٹر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نذیر محمدوقار کا انتقال، نمازجنازہ ادا

  سابق ڈائریکٹر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نذیر محمدوقار کا انتقال، نمازجنازہ ادا

  

ملتان (نیوز رپورٹر)سابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نذیر محمد وقار جو گذشتہ روز حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب نشتر ہوسٹل کے گراونڈ میں جامع مسجد کے امام نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

ملتان ریجن عبداللہ خان جلبانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حسین قصوری، ای ٹی اوز طارق بھٹی، راو جاوید، قاسم سعیدی اور ایکسائز کے افسران ملازمین و ڈاکٹرز کی بڑی تعداد سمیت مختلف شعبہ زندگی سے متعلقہ شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -