زیر حراست ملزم کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار سمیت 4افراد زخمی

  زیر حراست ملزم کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار سمیت 4افراد زخمی

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)سی آئی اے پولیس کی حراست ملزم کی پولیس اہلکار سے پستول چھین کر فائرنگ، 4افرادزخمی۔ تفصیلات کے مطابق غازی آبادسی آئی اے سول لائن نے آ صف صدیق نامی ملزم پکڑا ہوا تھا جو سب انسپکٹر مشتاق احمد کے کمرے میں باندھا تھا۔ ملزم نے الماری سے مشتاق احمد کا پسٹل نکالا اور بھاگنے کی کوشش کی۔جس کو پکڑنے لگے تو اس نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے اصغر،ریاض،سعید اورعلی رضا گولیاں لگنے کے نتیجے میں زخمی ہو گئے اورملزم فرار ہو گیا انچارج سی آئی اے عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں ایک خاکروب ایک شہری اور 2پولیس اہلکار شامل ہیں آصف کئی روز سے سی اے کی حراست میں تھا۔

مزید :

علاقائی -