اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پانیوالوں کو رینک لگانے کی تقریب

اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پانیوالوں کو رینک لگانے کی تقریب

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے پی کیڈٹ کے ذریعے بھرتی ہونے والے کانسٹیبل سے اے ایس آئیز کو رینک لگا دیے۔ تقریب میں پی کیڈٹ کے ذریعے ترقی پانے والے 20 اہلکاروں کو رینک لگائے گئے۔ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پروموٹ ہونے والے اہلکار کانسٹیبل و ہیڈ کانسٹیبل سے ٹی اے ایس آئی پروموٹ ہوئے ہیں۔ ترقی پانے والے تمام افسران اعلیٰ تعلیم یافتہ ایم فل و ماسٹر ڈگری ہولڈرز ہیں۔

سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ بروقت اور میرٹ پر ترقی ملنا تمام اہلکاروں کا حق ہے۔ ترقی پانے والے تمام افسران مزید محنت اور لگن سے فرائض سرانجام دیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ پڑھے لکھے افیسرز سے محکمہ میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔ محکمہ پولیس میں ترقیوں کا عمل جاری رہے گا۔

مزید :

علاقائی -