فائرنگ سے ٹیچر جاں بحق

فائرنگ سے ٹیچر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
واربرٹن،ننکانہ صاحب(نامہ نگار+ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ ہائی سکول واربرٹن کے مین گیٹ کے سامنے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کے ٹیچر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات 11بجے کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اقصیٰ کالونی واربرٹن کے رہائشی نوجوان ٹیچر محمد ابرار اعوان کو گورنمنٹ ہائی سکول واربرٹن کے مین گیٹ کے سامنے گراؤنڈ میں فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
اور فرار ہو گئے

پولیس تھانہ واربرٹن نے مقتول کے چچاقاری عبدالغفور حسن کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -