ترقی پانیوالے 97سب انسپکٹرز کو مختلف یونٹس میں رپورٹ کرنے کا حکم

ترقی پانیوالے 97سب انسپکٹرز کو مختلف یونٹس میں رپورٹ کرنے کا حکم

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں حال ہی میں سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے لاہور پولیس کے 97سب انسپکٹرز کو آئی جی پنجاب کے حکم پر لاہور سے ریلیو کرکے پنجاب پولیس کے مختلف یونٹس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ سفارشی 26 سب انسپکٹر کے تبادلے منسوخ کرنے کے لیے ایس ایس پی ایڈمن لاہور نے ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ون پنجاب کو مراسلہ لکھ دیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقی پانے کے بعد سب انسپکٹرز کو دوسرے اضلاع اور یونٹس میں تعینات کیا جاتا ہے۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ پنجاب اشفاق خان نے لاہورپولیس کے سب انسپکٹرکے تبادلے پنجاب کانسٹیبلری۔ سی ٹی ڈی۔ ٹریننگ برانچ پنجاب۔ سپیشل برانچ پنجاب۔ انویسٹی گیشن برانچ پنجاب سمیت دیگر یونٹس میں کردئیے۔

دوسرے یونٹس میں تبادلے ہونے والے سب انسپکٹرز میں ذوالفقار علی۔ محمد ایوب۔ ندیم احمد۔ خالد محمود۔ سیف اللہ۔ عامر مختار۔ محمد ندیم خان۔ محمد اشرف۔ محمد سلیم۔ عبدالحمید۔ صغیرطاحمد۔ اللہ دتہ۔ علی عادل۔ شہباز عمر۔ محمد عثمان۔ محمد کاشف۔ فرمان علی۔ شاہدہ عبدالستار۔آمنہ رفیق۔ عائشہ سبوھی۔ صغراں قمردین۔ حافظ محمد شریف۔ محمد کامران مصری۔ ملک اسد اللہ۔ جنیدرشید۔ محمدرحمن خاور۔ حامد جاوید۔ جاوید افضل۔ رضوان نبی سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ جن سب انسپکٹر کے دوسرے یونٹس میں ہونے والے تبادلوں کو منسوخ کرنے کے لیے ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ون اشفاق خان کو خط لکھا گیا ہے ان میں عدیل عاشق۔ طیب احسن۔ عمران علی رائے۔ وقاص علی احسن رشید۔ صنم شہزادی۔ نرگس پروین۔ ارم صابر۔ راحیل کوثر۔ رضوان احمد۔ نجم علی عباسی۔ افضال رؤف۔ لیاقت علی۔ عاقب نصیر۔ آصف فرید۔ مظہر حسین۔ طاہر عباس اعجاز احمد سیف اللہ۔ خالد یعقوب شکیل۔ مقبول احمد۔محسن شہزاد۔ خالد فاروق۔ منیر احمد اور شہباز الیاس شامل ہیں۔مذکورہ سب انسپکٹرز آپریشن اور انویسٹی گیشن ونگ سے ہیں تاحال مذکورہ سب انسپکٹر کے تبادلوں کے احکامات منسوخ نہیں ہوئے۔

مزید :

علاقائی -