دوران سروس فوت ہونیوالے پولیس ملازمین کی فیملی میں امدادی چیک تقسیم

دوران سروس فوت ہونیوالے پولیس ملازمین کی فیملی میں امدادی چیک تقسیم

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے دوران سروس وفات پا جانے والے15 پولیس اہلکاروں کی فیملیز میں 2 کروڑ 85 لاکھ روپے کے واجبات کی ادائیگی کر دی۔ سی سی پی او لاہور اور ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے 15 اہلکاروں کے ورثا میں 02 کروڑ 85 لاکھ روپے کی خطیر رقم کے چیک تقسیم کئے۔سربراہ لاہور پولیس نے پولیس معیار پر پورا اترنے والے والوں کو فیملی کلیم پر بھرتی کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس اپنی سپاہ کا مکمل خیال رکھے ہوئے ہے۔ اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن نے کہا کہ اہلکاروں کے مالی امداد کے چیک کافی عرصہ سے پینڈنگ تھے۔

اہلکاروں کے واجبات کی بروقت فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ اہلکاروں کے اہل خانہ کی ہر ضرورت کا خیال رکھا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -