کراچی، ڈیفنس اور ٖفیڈرل بی ایریا میں 2دھماکے، ایک شخص جاں بحق،3زخمی

  کراچی، ڈیفنس اور ٖفیڈرل بی ایریا میں 2دھماکے، ایک شخص جاں بحق،3زخمی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں بیکری میں پراسرار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے کے باعث عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب فیڈرل بی ایریا میں سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔کراچی کا علاقہ ڈیفنس فیز ٹو جہاں بیکری میں پراسرار دھماکہ ہوا اور دو افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دور دور تک کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے جبکہ متعدد دکانوں اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، بیکری میں دھماکہ2 بجکر 59 منٹ پر ہوا جسکے بعد بجلی کے تاروں میں اسپارک ہوا۔ ملبہ بھی روڈ پر پڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقہ مکین جائے وقوعہ پہنچنا شروع ہوئے۔ دھماکہ کس چیز کا تھا، اور وجہ کیا ہے، تحقیقاتی اداروں نے تفتیش شروع کر دی۔

کراچی دھماکے

مزید :

صفحہ اول -