مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے پر امن مظاہرین پر فائر کھول دیا، درجنوں افراد زخمی 

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے پر امن مظاہرین پر فائر کھول دیا، درجنوں افراد ...

  

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اوران پر گولیاں چلائیں اور آنسو کے گولے داغے جس کے نتیجے میں متعدد افرا د زخمی ہوگئے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقوں گوسو، لارو اور کاکاپورہ میں لوگوں نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے محاصروں اورتلاشی کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جس کے بعد قابض فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔بعد میں مظاہرین اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جو آخری اطلاعات آنے تک جاری تھیں۔ 

مقبوضہ کشمیر 

مزید :

صفحہ اول -