کورونا  کے باعث افغانستان سے امریکی فوجوں کا فوری انخلا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ

کورونا  کے باعث افغانستان سے امریکی فوجوں کا فوری انخلا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ذرائع ابلاغ نے بعض عہدے داروں کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں کرونا کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر امریکی فوج کا جلد انخلا چاہتے ہیں۔امریکی نشریاتی اداریکے مطابق صدر ٹرمپ تقریباً روزانہ اپنے مشیروں سے افغانستان میں کرونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر فوج کے حوالے سے فکر مندی کا اظہار کرتے ہیں۔ صدر افغانستان میں کرونا کے پھیلاؤ کو امریکی فوج کے لیے خطرہ قرار دے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے یہ تحفظات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں۔ جب امریکہ اور طالبان کے درمیان رواں سال فروری میں طے پانے والے امن معاہدے پر عمل درآمد میں سست روی پر بھی امریکی حکام تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ وجوہات کی بنا پر ہی صدر ٹرمپ جلد از جلد افغانستان سے فوج کے انخلا پر اصرار کر رہے ہیں۔ لیکن عہدے داروں نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ اگر اسی بنیاد پر فوج کا انخلا کرنا مقصود ہے تو اٹلی جیسے ملک سے بھی فوج واپس بلانا پڑے گی جہاں وبا نے زیادہ شدت سے پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔

صدر ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -