لاڑکانہ، مزید 6 ٹیسٹ مثبت، متاثرین کی تعداد 126 تک پہنچ گئی

لاڑکانہ، مزید 6 ٹیسٹ مثبت، متاثرین کی تعداد 126 تک پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاڑکانہ(این این آئی) لاڑکانہ میں مزید 6 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے، یوسی وائیس چیئرمین، سینئر صحافی اور 2 خواتین سمیت 6 افراد کو کوارنٹین کیا گیا، کورونا متاثرین کی تعداد 126 تک پہنچ گئی، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ کورونا اعداد و شمار میں تضاد برقرار، شہری پریشانی میں مبتلا ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے مشتبہ 72 افراد کے سیمپل لے کر لیباریٹری بھجوادیئے گئے تھے جن میں سے 6 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں، متاثرین میں شہر کے غالب نگر یونین کامیٹی 14 کے وائیس چیئرمین، 61 سالا سینیئر صحافی، 42 سالا شخص، سچل کالونی کی رہائشی 48 سالا خاتون، 17 سالا لڑکی اور 31 سالہ نوجوان شامل ہیں جنہیں اپنے ہی گھر میں کوارٹین کیا گیا ہے جس کے بعد لاڑکانہ میں متاثرین کی تعداد 126 تک پہنچ گئی ہے، دوسری جانب کورونا وائرس کے اعداد و شمار پر محکمہ صحت اور ضلعی انتطامیہ میں بڑا تضاد برقرار ہے، محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 126 تک پہنچ چکی ہے جبکہ مقامی منتقلی کے کیسز کی تعداد 75 ہے، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر آفیس کے کنٹرول روم کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی تعداد 99 اور مقامی منتقلی کے 62 کیسز بتائے گئے ہیں جبکہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صحتیاب ہونے والے افراد کے اعداد و شمار 10 بتائے گئے ہیں، دوسری جانب جامعہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ماہر ڈاکٹروں اور ڈی ایچ او کی ٹیم نے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 36 افراد، اسٹیشن روڈ کے قریب سے 10 افراد، واپڈا جیل کالونی سے 10 افراد اور رتودیرو سے 26 افراد سمیت 72 افراد کے سیمپلز لے کر لیباریٹری بھجوا دیئے گئے ہیں جن کی رپورٹ آج تک آنے کے امکان ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -