میرپورخاص، دکانداروں نے گھروں میں کاروبار شروع کردیا

میرپورخاص، دکانداروں نے گھروں میں کاروبار شروع کردیا

  

میرپورخاص(بیورورپورٹ) میرپورخاص شہر میں حکومت کی جانب سے دکانیں اور مارکیٹیں نا کھولنے کی ہدایت پر دکانداروں نے اپنے گھروں سے روزگار شروع کر دیا تاکہ وہ روزانہ کی اجرت کما سکیں، واضع رہے کہ 1ماہ سے زائد لاک ڈاؤن کی پابندی چل رہی ہے جس کی وجہ سے تمام بازار، دکانیں اور مارکیٹیں بند ہیں اور بڑی تعداد میں شہری بے روز گار ہوگئے تھے اور حکومت کی جانب سے ما یوس ہو کر انہوں نے اپنی دکانوں پر اپنے مو بائیل نمبر چسپہ کر دیئے ہیں رابطے کیلئے اور سامان نکال کر دکانوں کا گھروں میں منتقل کر دیا اور اس طرح وہ اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے گھروں سے کاروبار کرنے پر مجبور ہوگئے،سول سو سائٹی،سماجی تنظیموں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایس او پی کے تحت دکانیں کھلوا کر کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ بھوک و افلاس کم ہو۔

مزید :

صفحہ آخر -