شیخوپورہ م مہنگائی، گراں، فروشی عروج پر، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

شیخوپورہ م مہنگائی، گراں، فروشی عروج پر، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)رمضان المبارک کی آمد ہوتے ہی مہنگائی اور گراں فروشی کا طوفان آگیا، اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، روز مرہ استعمال کی اشیاء عام شہری کی پہنچ سے دور ہوگئی، مزدور ی پیشہ اور تنخواہ دار افراد کی قوت خرید بری طرح متاثر ہونے سے امور خانہ داری چلانا مشکل ہوگیا، شہری تشویش کا شکار،وفاقی و صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے اور اصلاح و احوال کا مطالبہ، رمضان المبارک کی آمد سے قبل گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹوں پر عملدر آمد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا تاجروں اور دکانداروں نے اس قدر من مرضی کے ریٹس مقرر کررکھے ہیں کہ ایک دکاندار کے اشیاء ضروریہ کے ریٹس دوسری دکان کے ریٹس سے بھی مختلف پائے گئے ہیں شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے شہریوں کے بار بار احتجاج اوراپیلوں کے باوجود ضلعی انتظامیہ اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں اعتدال لانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے اور نہ ہء گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کوئی موثر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے جس کے باعث انہیں من مانیاں کرنے کی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔ شہری اور سیاسی حلقوں کے رہنماؤں چوہدری عبد الخالق مت ورک،چوہدری منیر قمر واہگہ، میاں منور اقبال، چوہدری شہباز احمد چھینہ، ملک عرفان اسلام، حاجی طارق محمود ڈوگر،سید ندیم عباس کاظمی،سیٹھ غلام رسول، محمد افضل نظامی، رائے محمد خان کھرل، رائے قیصر عباس کھرل، چوہدری کامران ورک، شیخ عظیم جاوید، محمد عمران عثمانی، حافظ عرفان اسحاق گجر، مبشر محمود انصاری،چوہدری زیاب احمد چیمہ، حافظ ارسلان خالق ورک، مرزا سعید بیگ، مرزا محمد ارشد بیگ، سیٹھ عبد السلام، طاہر مغل،ملک منور حسین کھوکھر، ملک عابد حسین کھوکھر، ملک صدیف اکبر کھوکھر ایڈووکیٹ،سردار ریاض ڈوگر، میاں محمد منیر، محمد علی جواد، میاں محمد راشد، میاں عاشق علی ودیگر نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ڈی سی سدرہ یونس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مہنگائی کے اس طوفان کو روکنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ عام شہری کے بھی امور خانہ داری باخوبی انجام پاسکیں۔

مہنگائی

مزید :

صفحہ آخر -