جہاں زیادہ کرونا کیس ہونگے، وہاں سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، ظفر مرزا

جہاں زیادہ کرونا کیس ہونگے، وہاں سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، ظفر مرزا

  

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورٹین،ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کی پالیسی پر عمل کرنے کیلئے پائلٹ ڈاکٹر زعیم کی زیر نگرانی ہوگا،14 ٹیمیں اس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے پورے اسلام آباد میں بطور پائلٹ کام کریں گی،ابھی تک 1500 سے زائد کونٹیکٹ ٹریس کیے ہیں جن میں سے 37 پازیٹو آئے ہیں،ٹیمیں اچھا کام کررہی ہیں نتائج کو مربوط کیا جارہا ہے یہ ایک ماڈل بنے گا جس سے مزید سیکھا جاسکے گا۔ منگل کو معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ابھی تک 1500 سے زائد کونٹیکٹ ٹریس کیے ہیں جن میں سے 37 پازیٹو آئے ہیں،اس کا مطلب یے 2.8 فیصد پازیٹو کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ ٹیمیں تشخیص کے بعد اْن کو کورنٹائن میں رکھ رہی ہیں،اسلام آباد میں زیادہ تر ہوم آئسولیشن پریکٹس کی جارہی ہے۔ چند ایک کیسز میں مریضوں کو سپیشل آئسولیشن کیسز میں رکھنا پڑتا ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومت زیادہ کیسز سامنے آنے والے علاقوں کو لاک ڈاؤن کر سکے گی۔اسے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نام دیا جاتاہے تاکہ باقی زندگی کے معمالات چل سکیں لیکن متاثرہ علاقوں کو کنٹرول کیا جاسکے۔ظفر مرزا نے کہاکہ پالیسی کے تحت متاثرہ علاقوں میں پازیٹو کیسز کو علیحدہ رکھا جائیگا تاکہ اْن سے وباء پھیل نہ سکے۔ پائلٹ میں بہت ساری چیزیں پہلی دفعہ کرنے کی وجہ سے بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے۔ ٹیمیں اچھا کام کرہی ہیں نتائج کو مربوط کیا جارہا ہے یہ ایک ماڈل بنے گا جس سے مزید سیکھا جاسکے گا۔

ظفر مرزا

مزید :

صفحہ آخر -