کورونا وبا کو شکست دینے کا واحد طریقہ احتیاط اور سماجی فاصلہ ہے، اجمل وزیر

کورونا وبا کو شکست دینے کا واحد طریقہ احتیاط اور سماجی فاصلہ ہے، اجمل وزیر

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کیساتھ ساتھ غربت سے بھی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف آرڈیننس کے تحت کارروائی ہو رہی ہے۔ کورونا وبا کو شکست دینے کا واحد طریقہ احتیاط اور سماجی فاصلہ ہے۔اجمل وزیر کا میڈٰیا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک طرف کورونا اور دوسری طرح غربت ہے، ہم ایک وقت میں دو جنگیں لڑ رہے ہیں۔ کورونا وبا کو شکست دینے کا طریقہ احتیاط اور سماجی فاصلہ ہے۔ کورونا وائرس آپ کے گھر خود چل کر نہیں آتا، ہم خود اسے گھر لے کر جاتے ہیں۔ ہمیں اس وقت اپنے گھروں کو عبادت گاہ بنانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام تر وسائل عوام کیلئے ہیں، انہی پر خرچ ہونگے۔ صوبے میں احساس کیش گرانٹ 22 لاکھ خاندان مستفید ہونگے۔ پورے صوبے میں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہوا ہے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف آرڈیننس کے تحت کارروائی ہو رہی ہے جبکہ اشیائے خورونوش کی ترسیل بھی مانیٹر کی جا رہی ہے۔

اجمل وزیر

مزید :

صفحہ آخر -