کا اجرا"ٹو ٹاک رمضان ورچوئل گیدرنگ کمپین"

کا اجرا"ٹو ٹاک رمضان ورچوئل گیدرنگ کمپین"

  

لاہور(پ ر)یسے وقت میں جبکہ دنیا بھر میں لوگ ایک دوسرے سے سماجی دوریاختیار کیے ہوئے ہیں،ٹو ٹاک۔ فوری میسجنگ کا مقبول ایپ،جسے دنیا میں لاکھوں افراد باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں،اس سال رمضان کی خوشیاں منانے کے لیے صارفین کو نئے نئے طریقے پیش کر رہا ہے۔"ٹو ٹاک رمضان ورچوئل گیدرنگ کمپین" لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ عالمی وباCOVID-19 کے دوران خود کو محفوظ رکھتے ہوئے تفریح میں حصہ لیں۔اس کمپین میں جو 23 مئی تک جاری رہے گی ٹو ٹاک کے تمام صارفین کو اِن ایپ سیزنل مقابلوں تک رسائی حاصل ہو گی اور ماہ رمضان میں باتوں سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ زبردست انعامات جیتنے کا بھی موقع ملے گا۔تمام ٹو ٹاک صارفین4 مئی سے شروع ہونے والے Best Ramadan Recipe Contest اور14 مئی سے شروع ہونے والے بیسٹ رمضان ڈش contest میں حصہ لے سکتے ہیں۔پہلا مقابلہ ٹو ٹاک صارفین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ رمضان ریسیپی بناتے ہوئے ویڈیو پیش کریں۔دوسرے مقابلے کے لیے صارفین رمضان کے اپنے بہترین کھانوں کی تصاویر اور ان سے وابستہ کہانیاں پیش کر سکتے ہیں۔دونوں مقابلوں کے لیے ایک ہی فارمیٹ ہو گا،جس میں شامل ہونے والوں کے نام ٹو ٹاک کمپٹیشن پیج پر شائع ہوں گے،جہاں صارفین اپنی پسند کے مطابق ووٹ دے سکتے ہیں۔مقابلے کے اختتام پر ان پانچ انٹریز کا اعلان کیا جائے گا جنھیں سب سے زیادہ ووٹ ملے ہوں گے اور ان کے لیے جدید ترین ہواوےP40 اسمارٹ فون، ہواوے واچGT2 اور ہواوے فری بڈز وائرلیس ائر بڈز جیسی ہواوے کی مقبول کنزیومر الیکٹرانکس جیتنے کا امکان ہو گا۔

مزید :

کامرس -