آج کن شہروں میں روزہ داروں کیلئے بارش کی نوید ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

آج کن شہروں میں روزہ داروں کیلئے بارش کی نوید ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی ...
آج کن شہروں میں روزہ داروں کیلئے بارش کی نوید ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔تاہم خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع ،جنوبی پنجاب ،جنوبی بلوچستان اورکشمیر کے چند اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج اسلام آباد میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم خطہ پوٹھو ہار ، ڈی جی خان ، ملتان ، بہاولپور ، بھکر، لیہ میں روزہ داروں کیلئے  بارش کی نوید ہے وہ بھی  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز  صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔تاہم سکھر ، لاڑکانہ میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

آج بدھ کے روز صوبہ خیبرپختونخوا کے بھی بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔کشمیر میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔تاہم خیبر پختونخواہ کے علاقہ سیدو شریف میں 31 ، مالم جبہ ، بنوں 13 ، بالاکوٹ 10 ، دیر (بالائی 06 ، زیریں 05) ، ڈی آئی خان 04 ، استور 01 ملی میٹر جبکہ  پنجاب اور اسلام آبادمیں زیرو پوائنٹ پر  15 ، ایئرپورٹ 11 ، گولڑہ 19 ، بوکرا 07 ، سیدپور 08 راولپنڈی میں چکلالہ 09 ، شمس آباد 12 ، جھنگ 13 ، جہلم 12 ، گجرات ، مری 07 ، جوہرآباد 06 ، سیالکوٹ (سٹی 03 ، ایئرپورٹ 02) ، بھکر ، فیصل آباد 03 ، نور پور تھل ، خانیوال 02 ، ٹی ٹی سنگھ ، گوجرانوالہ ، قصور ، منڈی بہاو دین 01 کشمیر: مظفرآباد 21 ، کوٹلی 12 ، راولاکوٹ 07 ، گڑھی دوپٹہ 01 ملی میٹر با رش ریکارڈ کی گئی ۔

مزید :

ماحولیات -