مسلمان دشمن مودی سرکار کیلئے ایک اور شرمندگی، امریکا کے بعد ایک اور ملک کھل کر بھارت کے خلاف میدان میں آگیا

مسلمان دشمن مودی سرکار کیلئے ایک اور شرمندگی، امریکا کے بعد ایک اور ملک کھل ...
مسلمان دشمن مودی سرکار کیلئے ایک اور شرمندگی، امریکا کے بعد ایک اور ملک کھل کر بھارت کے خلاف میدان میں آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں مودی سرکار کے ہندتوا نظریے، سیفران دہشتگردی اور مسلم دشمنی پرمبنی پالیسی کیخلاف پہلی بارخلیج تعاون کونسل کا اہم ملک کویت بھی کھل کرسامنے آ گیا۔ کویتی وزارتی کونسل میں بھارت مخالف قرارداد منظور۔کویت کا بھارتی مسلم آبادی کیخلاف تشدد بند کرنے کا مطالبہ ۔

نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے محاصرے، ظلم و بربریت اوربھارتی مسلم اقلیتوں کیخلاف مودی کی پرتشددہندتھوا پالیسی پر شدید تنقیدہونے لگی۔ خلیجی ممالک میں بھی بھارتی انتہا پسند، دہشتگرد رویے کے خلاف موجود چنگاری سلگنے لگی۔۔خلیج تعاون کونسل میں پہلی بار کسی ملک نے کھل کر بھارت کی مذمت کی ہے۔۔کویت  نے بھارت میں مذہبی بنیادوں پرمسلمانوں کیخلاف حملوں کی کھل کر مذمت کردی۔

کویتی کابینہ نے بھارت میں نسلی امتیازاور مسلمانوں پر حملوں کیخلاف متفقہ قرارداد منظورکر لی ۔۔92نیوز کے مطابق کویتی وزراءکونسل کی قراردادمیں بھارت میں مذہبی منافرت کے پھیلاواورمسلم اقلیت پر حملوں پر شدید تشویش کا اظہارکیا گیاہے اور کویت نے بھارت سے مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تشدد کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

قرارد اد کے مطابق کویتی وزراءکونسل نے اسلامی تعاون تنظیم سمیت عالمی برادری پربھارت میں مسلم مخالف حملے روکنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے ،بھارتی مسلمانوں کے جان، مال اور حقوق کا تحفظ یقینی بنانے پربھی زور دیا گیا۔

امریکہ نے بھارت کو پہلی مرتبہ 2004 کے بعد اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا ہے۔مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔امریکی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق 2019 کی رپورٹ میں بھارت مذہبی آزادی کے نقشے میں تیزی سے نیچے آیا۔امریکی کمیشن نے سالانہ رپورٹ میں متنازعہ بھارتی شہریت بل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں بھارت میں اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا۔
امریکی کمیشن نے بابری مسجد سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی تنقید کی گئی ہے۔ کمیشن نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر نے پر بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی کمیشن کی رپورٹ میں پاکستان میں متعدد مثبت پیشرفتوں کا اعتراف کرلیا گیا ہے۔کمیشن نے رپورٹ میں کرتار پور راہداری، پہلی گورونانک یونیورسٹی، ہندو مندر کو دوبارہ کھولنے، آسیہ بی بی کی بریت اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی مواد کے ساتھ تعلیمی مواد پر نظر ثانی کے پاکستانی حکومتی اقدامات کی تعریف کی ہے۔