کراچی میں 'اغوا ' ہونے والا تاجر مل گیا، کہاں تھا اور کیوں لاپتہ ہوا؟ حیران کن خبرسامنے آگئی

کراچی میں 'اغوا ' ہونے والا تاجر مل گیا، کہاں تھا اور کیوں لاپتہ ہوا؟ حیران کن ...
کراچی میں 'اغوا ' ہونے والا تاجر مل گیا، کہاں تھا اور کیوں لاپتہ ہوا؟ حیران کن خبرسامنے آگئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کےعلاقے خیابان اتحاد سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے چینی شہری کو گرفتار کر کےمجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا، چینی شہری ووچینگ 21 اپریل کو  لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم اغوا نہیں ہوا بلکہ قرض خواہوں سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی کے علاقہ خیابان اتحاد سےچینی شہری کے اغواء کے معاملے میں دلچسپ موڑ آگیا ہے۔ مجسٹریٹ کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں چینی شہری نے حیران کن موقف اختیارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود روپوش ہوا تھا۔ نائنٹی ٹو نیوز کے مطابق اس نے پولیس کو بھی اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

گزشتہ دنوں پولیس نےگرفتار چینی  باشندے کو مجسٹریٹ  کے سامنے پیش کیا ،ڈی آئی جی ساوتھ کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں سے اندازہ ہوگیا تھا یہ اغوا کا کیس نہیں  یہ بھی بتایا  کہ ووچینگ  25 فروری کو کاروبار کیلئے پاکستان  آیا تھا اور قرض داروں کو رقم کی واپسی کے لیے پریشان تھا،شائد  یہی وجہ ہے کہ وہ بذریعہ سڑک چین فرار ہونا چاہتا تھا۔

پولیس نے ملزم کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ،،چینی شہری کو جدید ٹیکنالوجی کے زریعےٹریس کرکے  لوئر دیرخیبر پختون خوا سے گرفتار کیا گیا تھا۔

نائنٹی ٹو نیوز کے مطابق  کراچی میں گینگ وار کے نئے دھڑے سر اٹھانے لگے۔پاک کالونی میں نوید کپی اور امام بخش گروپ کے درمیان تصادم کےنتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق  دونوں گروہ کے کارندوں کی  گرفتاری  کیلئے کارروائیاں  جاری ہیں ۔۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -