سپریم کورٹ ،کورونا پر قومی پالیسی بنانے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی

سپریم کورٹ ،کورونا پر قومی پالیسی بنانے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی ...
سپریم کورٹ ،کورونا پر قومی پالیسی بنانے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے کورونا پر قومی پالیسی بنانے کی درخواست اعتراض لگا کرواپس کردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں کورونا پر قومی پالیسی بنانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی،سپریم کورٹ نے کورونا پر قومی پالیسی بنانے کی درخواست اعتراض لگا کرواپس کردی۔اعتراض میں کہاگیا ہے کہ درخواست میں استعمال کی گئی زبان مشکوک ہے ۔سپریم کورٹ سے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیاگیا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -