وزیراعظم عمران خان نے کن چیزوں کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آ گئی

وزیراعظم عمران خان نے کن چیزوں کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آ ...
وزیراعظم عمران خان نے کن چیزوں کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں عام آدمی کے استعمال کی تمام اشیائے خورد و نوش کی برآمد پر پابندی ہونی چاہئے۔اس فیصلے پر دو ہفتوں کے بعد نظرثانی کی جائے‘محنت کشوں کے لئے پہلے مرحلے میں 75 ارب روپے کے ریلیف پیکیج‘ پاک عرب ریفائنری کے بورڈآف ڈائریکٹرزکی تشکیل نو‘ صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کے لئے گرانٹ ان ایڈ مختص کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
کورونا سے نمٹنے کے دوران شہید ہونے والے طبی عملہ کو شہداءپیکیج کی طرز پر پیکیج دیا جائے گا۔ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یہ پیکیج قابل عمل ہوگا۔ کابینہ نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کی استدعا پر رپورٹ جمع کرنے کے لئے تین ہفتوں کی توسیع دیدی جبکہ لاک ڈاو?ن کو 9 مئی تک بڑھانے کے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کی توثیق بھی کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے درکار مالی وسائل پیدا کرنے کے سلسلے میں بڑے شہروں میں واقع سرکاری اراضی سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
وزیراعظم نے تمام وزراءکو ہدایت کی کہ متعلقہ وزارتوں کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے متعلقہ شعبوں کے ماہرین اور پروفیشنلز پر مشتمل تھنک ٹینکس قائم کئے جائیں۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کوعمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔کابینہ نے شائستہ بانو گیلانی کی مسابقتی کمیشن پاکستان کی قائم مقام چیئرپرسن تقرری کی منظوری دی۔ کابینہ نے مالیاتی معاہدوں کے بل 2020ءکی اصولی منظوری دی جس کا مقصد نیٹنگ رائٹس کے نفاذ کے لئے کسی قسم کی غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنا ہے۔