مودی، ہٹلر کا دوسرا روپ دھار چکا،بھارت کورونا کے پھیلائو کی آڑ میں مسلمانوں پر ظلم ڈھانے سے باز رہے،عثمان بزدار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ مودی، ہٹلر کا دوسرا روپ دھار چکا ہے،بھارت کورونا کے پھیلائو کی آڑ میں مسلمانوں پر ظلم ڈھانے سے باز رہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پوری دنیا کورونا سے نمٹ رہی ہے اور مودی سرکار نہتے شہریوں پر گولیاں برسا رہی ہے،کنٹرول لائن کے ساتھ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بھی بربریت کی انتہا کر رکھی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مودی، ہٹلر کا دوسرا روپ دھار چکا ہے،بھارت کورونا کے پھیلائو کی آڑ میں مسلمانوں پر ظلم ڈھانے سے باز رہے،مقبوضہ کشمیر میں مسلمانو ں کی نسل کشی کی سازش کی پرزور مذمت کرتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام جبر و استبداد کے باوجود ثابت قدم ہیں،کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی اخلاقی، سیاسی و سفارت حمایت جاری رکھیں گے۔