حمزہ شہباز کسی گٹھ جوڑ نہیں اربوں کی کرپشن پر جیل میں ہیں،ترجمان پنجاب حکومت

حمزہ شہباز کسی گٹھ جوڑ نہیں اربوں کی کرپشن پر جیل میں ہیں،ترجمان پنجاب حکومت
حمزہ شہباز کسی گٹھ جوڑ نہیں اربوں کی کرپشن پر جیل میں ہیں،ترجمان پنجاب حکومت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ حمزہ شہباز کسی گٹھ جوڑ نہیں اربوں کی کرپشن پر جیل میں ہیں۔

ترجمان پنجاب پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ ماضی کے حکمران خزانے میں نقب لگانا اپنے پیدائشی حق سمجھتے تھے،مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی نے حواریوں کو بھی لوٹ مار کے مواقع دیئے۔

مسرت جمشید چیمہ کاکہنا ہے کہ کرپشن کا کاروبار بند ہونے سے اپوزیشن بحران کا شکار ہے،عمران خان نے احتساب کے نعرے پر عمل کر کے دکھایا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -