چھوٹے کاروبار کی اجازت سے متعلق درخواست ،سندھ حکومت سے 14 مئی تک تفصیلات طلب

چھوٹے کاروبار کی اجازت سے متعلق درخواست ،سندھ حکومت سے 14 مئی تک تفصیلات طلب
چھوٹے کاروبار کی اجازت سے متعلق درخواست ،سندھ حکومت سے 14 مئی تک تفصیلات طلب

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے چھوٹے کاروبار کی اجازت سے متعلق درخواست پرصوبائی حکومت کو14مئی تک تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں چھوٹے کاروبار کی اجازت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت چھوٹے کاروباری طبقے کیلئے کیا اقدامات کررہی ہے؟، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ حکومت نے ایس او پی کے تحت کچھ صنعتیں کھولنے کا اجازت نامہ جاری کیا ،کچھ کاروباری مراکز کو آن لائن کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسارکیا کہ چھوٹی دکانیں آن لائن کاروبار کیسے کریں گی؟ ،وفاقی و صوبائی حکومت نے بیشتر اقدامات کیے ہیں چھوٹے کاروباری طبقے کیلئے بھی سوچنا چاہیے،سٹیشنری،الیکٹریشن اوردیگرکی عوام کو ضرورت پڑتی ہےایسے کیسے کام چلے گا؟ ۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہاکہ نائی کو دکان کھولنے کی اجازت نہیں ہے، درخواست گزار نے کہاکہ کیا عوام اب واٹس ایپ پربال کٹوائیں گے؟ ،آن لائن تعلیم شروع ہوگئی ہے بچے کیسے لکھیں گے سٹیشنری کی دکانیں بند ہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو14مئی تک تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -