عمرہ زائرین سے حرمین شریفین کی رونقیں جلد بحال ہونگی: امام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس

عمرہ زائرین سے حرمین شریفین کی رونقیں جلد بحال ہونگی: امام کعبہ شیخ ...
عمرہ زائرین سے حرمین شریفین کی رونقیں جلد بحال ہونگی: امام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس

  

ریاض (وقار نسیم وامق) مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺکے انتظامی امور کے انچارج امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ جلد ہی کورونا وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا اور ایک بار پھر سے عمرہ زائرین سے مساجد کی رونق دوبالا ہوگی. 

امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے توقع ظاہر کی ہے کہ جلد ہی سعودی عرب سے کورونا وائرس کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا اور دونوں مقدس مقامات مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں لوگوں کو نمازوں کی ادائیگی کی اجازت ہوگی اور لوگ طواف کعبہ کریں گے جبکہ عمرہ زائرین سے بھی دونوں مقامات جلد آباد ہونگے دوسری جانب سعودی وزارت حج کی جانب سے بھی اپنے ٹیوٹ میں کہا گیا ہے کہ امید ہے جس طرح خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کورونا وائرس کی روک تھام پر کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور حج سے قبل حالات کنٹرول میں آجائیں گے اور حج بیت اللہ کو آسانی کے ساتھ ادا کر لیا جائے گا. 

مزید :

عرب دنیا -