اہلِ ریاض کی آن لائن کانفرنس، مولانا عبدالمالک مجاہد کا خطاب

اہلِ ریاض کی آن لائن کانفرنس، مولانا عبدالمالک مجاہد کا خطاب
اہلِ ریاض کی آن لائن کانفرنس، مولانا عبدالمالک مجاہد کا خطاب

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں اہلِ ریاض کی جانب سے آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی و سماجی، ادبی اور مذہبی جماعتوں کے ارکان کے علاوہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی.آن لائن کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مکتبہ دارالاسلام کے ڈائریکٹر مولانا عبدالمالک مجاہد نے ماہِ صیام کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور قرآنِ مجید فرقانِ حمید اور حدیثِ مبارکہ کی روشنی میں رمضان المبارک کی رحمتوں اور برکتوں کا ذکر کیا اور کہا کہ رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے اس میں لیلتہ القدر کی وہ عظیم رات ہے جو ہزار مہینوں سے افضل رات ہے. 

مولانا عبدالمالک مجاہد نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ طاق راتوں میں اس رات کو پانے کے لئے قیام کریں اسکے علاوہ روزے کی حالت میں برائیوں سے بچیں اور زیادہ وقت یاد الٰہی اور نمازیں ادا کرنے میں گزاریں، روزہ صرف بھوکے رہنے کا نام نہیں ہے اس کا تعلق پورے انسانی جسم کے ساتھ ہے، روزے کی حالت میں جھوٹ بولنا، گالی دینا اور برے الفاظ بولنے سے اجتناب کرنا چاہئے اسکے علاوہ اللہ کی خوشنودی کے لئے نیک اعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہئے، لوگوں کو سحری اور افطار کروانا بھی افضل عمل ہے. 

مولانا عبدالمالک مجاہد نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے اس مشکل وقت میں غریب اور متوسط طبقے کا لازمی خیال رکھیں تاکہ وہ بھی اس ماہِ صیام کو اچھے انداز کے ساتھ گزار سکیں.آن لائن کانفرنس میں نظامت کے فرائض ناصر محمود آرائیں اور راجہ یعقوب نے ادا کئے جبکہ رانا خالد اکرم رانا، احسن عباسی، محمود ڈوگر، قاضی اسحاق میمن، فیصل علوی سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا. 

مزید :

عرب دنیا -