پاکستان میں موجود غیر ملکی جن کے ویزے کی معیاد ختم ہو گئی ، ان کے ساتھ کیا کیا جائے گا ؟ حکومت نے اعلان کر دیا

پاکستان میں موجود غیر ملکی جن کے ویزے کی معیاد ختم ہو گئی ، ان کے ساتھ کیا کیا ...
پاکستان میں موجود غیر ملکی جن کے ویزے کی معیاد ختم ہو گئی ، ان کے ساتھ کیا کیا جائے گا ؟ حکومت نے اعلان کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں موجود غیرملکیوں کے ویزے کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کوروکنے کے لیے ویزے کی مدت میں توسیع کی ہے اور اس سے سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے باعث دوسری مرتبہ غیر ملکیوں کے ویزے میں توسیع کی ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے پاکستان میں فضائی آپریشن کی بندش میں بھی 15 مئی تک توسیع کی گئی ہے جب کہ اس دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 14 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 327 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 3425 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -