پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے شعیب اختر کے الزامات لگانے پر زور دار جھٹکا دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے شعیب اختر کے الزامات لگانے پر ...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے شعیب اختر کے الزامات لگانے پر زور دار جھٹکا دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے الزامات لگانے پر سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو 10 کروڑ روپے کے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیجوا دیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بوڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر 14 روز میں معافی مانگیں ، انہوں نے جھوٹے اور بے بنیادا لزامات لگائے ہیں ، ہر جانہ کی رقم ہائیکورٹ بار کی ڈسپنسری کو عطیہ کروں گا ۔

یاد رہے کہ شعیب اختر نے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے دراصل عمر اکمل پر اپنا غصہ نکالا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ تین سال کی پابندی بہت سخت سزا ہے، تفضل رضوی تمام کھلاڑیوں کے کیسز الجھاتے ہیں، وہ ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 27 اپریل کو ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے عمر اکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سال کے لیے مکمل پابندی عائد کردی تھی۔عمر اکمل کے بھائی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے پی سی بی کی اس سزا کو بہت زیادہ سخت قرار دیا تھا۔

مزید :

کھیل -