شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی موت نہیں ہوئی، وہ خود ہی کیوں چھپ کر بیٹھے ہیں؟ جنوبی کوریا کے حکام نے اصل وجہ بتادی

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی موت نہیں ہوئی، وہ خود ہی کیوں چھپ کر ...
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی موت نہیں ہوئی، وہ خود ہی کیوں چھپ کر بیٹھے ہیں؟ جنوبی کوریا کے حکام نے اصل وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) دو ہفتے قبل مبینہ خبر آئی کہ شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کے دل کا آپریشن ہوا ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔ چند روز سے ان کی موت واقع ہونے کی افواہ گردش کرنے لگی تاہم اب جنوبی کوریا کے حکام نے اس افواہ کے برعکس حقیقت بیان کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک وزیر نے بتایا ہے کہ ”شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کی حالت تشویشناک ہے اور نہ ان کی موت واقع ہوئی ہے۔ وہ خلوت میں ہیں اور اس کی وجہ کوئی بیماری نہیں بلکہ کورونا وائرس سے بچنا ہے۔ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کسی جگہ پر موجود ہیں اور ہم اس جگہ کے متعلق جانتے ہیں۔“
رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان کی صحت بگڑنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد امریکہ نے پانچ جاسوس طیارے شمالی کوریا کے لیے روانہ کر دیئے ہیں۔ ان میں سے 4طیارے شمالی کوریا کے اعلیٰ حکام کی کمیونی کیشنز کی جاسوسی کریں گے جبکہ ایک طیارہ شمالی کورین افواج کی نقل و حرکت پر نظر رکھے گا۔ جنوبی کوریا کی طرف سے بھی ایک جاسوس طیارہ شمالی کوریا کی نگرانی کے لیے بھیجا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کم جونگ ان کی حالت تشویشناک ہونے یا موت ہونے کی خبریں اس وقت زور پکڑ گئیں جب انہوں نے 15اپریل کو اپنے دادا کم ال سنگ کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔ یہ پہلی بار ہوا تھا کہ کم جونگ ان اپنے دادا کی سالگرہ کے جشن میں شریک نہیں ہوئے تھے۔