8 ارب روپے کی لاٹری جیتنے والے مرد پر خواتین نے شرمناک خواہشات کی بارش کردی

8 ارب روپے کی لاٹری جیتنے والے مرد پر خواتین نے شرمناک خواہشات کی بارش کردی
8 ارب روپے کی لاٹری جیتنے والے مرد پر خواتین نے شرمناک خواہشات کی بارش کردی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں 8ارب روپے کی لاٹری جیتنے والے ایک مرد کو فیس بک پر خواتین نے درجنوں خواتین نے جسمانی تعلق کی پیشکش کرنی شروع کر دی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 38سالہ شخص کا نام ریان ہوئیلے ہے جس نے یورو میلینز لاٹری میں 5کروڑ 80لاکھ پاﺅنڈ کا انعام جیتا ہے۔ ریان نے بتایا ہے کہ جب سے اس نے اپنے لاٹری جیتنے کی خوشخبری فیس بک پر لوگوں کو سنائی ہے، اس کا ان باکس خواتین کے پیغامات سے بھر گیا ہے جو اس کے ساتھ تعلق قائم کرنا چاہتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ایسا آدمی نہیں ہے کہ فیس بک پر خواتین کی طرف سے کی جانے والی ان آفرز کو سنجیدہ لے گا۔ وہ فی الوقت جیتی گئی رقم کے متعلق منصوبہ بندی کرنے میں مصروف ہے کہ وہ اسے کس طرح مصرف میں لائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ریان نے اس رقم سے پہلا کام یہ کیا ہے کہ اس نے اپنے ایک دوست کو اس کے کاروبار کی ایک ویب سائٹ بنوا کر دی ہے۔ خود ریان نے اس کے متعلق فیس بک پر بتایا کہ میں نے لاٹری کی رقم سے پہلا خرچ یہ کیا کہ اپنے دوست کو ایک چھوٹی سی ویب سائٹ بنوا کر دی ہے۔لاک ڈاﺅن کے دوران لاٹری جیتنے والے ریان نے برطانوی شہریوں کو یہ نصیحت بھی کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

مزید :

برطانیہ -