”نریش ساروان تم ایک سانپ ہو، تم کورونا وائرس سے بھی بدتر ہو“ کرس گیل اپنے ہم وطن کھلاڑی پر برس پڑے

”نریش ساروان تم ایک سانپ ہو، تم کورونا وائرس سے بھی بدتر ہو“ کرس گیل اپنے ہم ...
”نریش ساروان تم ایک سانپ ہو، تم کورونا وائرس سے بھی بدتر ہو“ کرس گیل اپنے ہم وطن کھلاڑی پر برس پڑے

  

پورٹ آف سپین (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کر کٹ ٹیم کے جارح مزاج آل راؤنڈر کرس گیل نے کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) ٹیم جمیکا تلاواز سے باہر کئے جانے کا ذمہ دار رام نریش ساروان کو قرار دیتے ہوئے انہیں کورونا وائرس سے بھی بدتر قرار دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سی پی ایل کے حالیہ سیزن میں گیل کو رام نریش ساروان کی آبائی ٹیم جمیکا نے فارغ کر دیا تھا جس کے باعث انہیں سینٹ لوشیاز وکس میں جانا پڑا جہاں وہ ڈیرین سیمی کی قیادت میں کھیلیں گے تاہم ٹیم بدلے جانے پر گیل بالکل بھی خوش نہیں ہیں اور انہوں نے اس تبدیلی کی ذمہ داری ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر رام نریش ساروان پر عائد کرتے ہوئے انہیں کھری کھری سنائی ہیں۔

کرس گیل نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ”ساروان تم کورونا وائرس سے بھی بدتر ہو، تلاواز سے میری رخصتی میں تم نے اہم کردار ادا کیا، میری برتھ ڈے پارٹی میں کتنی بڑی تقریر کی تھی، ساروان تم ایک سانپ ہو، تم جانتے ہو کہ تمہیں کیریبین میں زیادہ پسند نہیں کیا جاتا، سب کو معلوم ہے کہ تم خود کو فرشتہ ظاہر کرتے ہو مگرحقیقت میں شیطان ہو، تم زہریلے ہو۔“

کرس گیل نے مزید کہا کہ میں نے رام نریش ساروان کے منہ پر کہا تھا کہ تمہیں ہیڈ کوچ بننے کا کوئی تجربہ نہیں ہے اور یہ ایک آسان جاب نہیں، اس نے کھلاڑیوں پر کرفیو لگایا، وہ ایک متعصب شخص ہے۔

مزید :

کھیل -