ایک اور ملک کا وزیر اعظم کورونا وائرس کا شکار،کابینہ میں شامل وزرا کے ٹیسٹ کا نتیجہ کیا آیا ؟بڑی خبر آ گئی

ایک اور ملک کا وزیر اعظم کورونا وائرس کا شکار،کابینہ میں شامل وزرا کے ٹیسٹ کا ...
ایک اور ملک کا وزیر اعظم کورونا وائرس کا شکار،کابینہ میں شامل وزرا کے ٹیسٹ کا نتیجہ کیا آیا ؟بڑی خبر آ گئی

  

بساؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مغربی افریقہ کے ساحل پر واقع ملک گنی بساؤ کے وزیراعظم نونو گومز نا بیم کا نوول کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گنی بساؤ کے وزیراعظم نونو گومز نا بیم کا نوول کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اس امر کا اعلان وزیرصحت عامہ انتونیو ڈیونا نے قومی ٹی وی پر کیا۔ڈیونا نے کہا کہ وزیراعظم کی انفیکشن کمیونٹی ترسیل کا کیس ہے۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کچھ حکومتی ارکان کے بھی ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور نتائج کا انتظار ہے،بیم پہلے حکومتی رکن ہیں جن کا نوول کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔عالمی وبائی مرض کے پھیلاؤ  کیخلاف لڑائی میں گنی بساؤ  کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان پابندیوں کو برقرار رکھنا ضروری ہے جو پہلے سے نافذ  العمل ہیں، جن میں سرحدوں، ریستورانوں، شراب خانوں، عبادت گاہوں اور سکولوں کی بندش اور لوگوں کے اجتماع پر پابندی شامل ہے۔شام 5 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے شہریوں کو خریداری کرنے اور کھانا خریدنے کیلئے صرف صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک گھروں سے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

گنی بساؤ کے صدر عمروسیسوکوایمبالو نے گزشتہ اتوار کو ایک بار پھر ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کو 11 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔اب تک گنی بساؤ میں 75 تصدیق شدہ کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں 18 صحت یاب اور 1 کی موت ہوئی ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -