بھارت نے 10لاکھ ریٹائرڈ ہندو فوجیوں کو فوری طورپر۔۔۔۔سراج الحق نے مودی سرکار کی مکروہ سازش بے نقاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کر دیا

بھارت نے 10لاکھ ریٹائرڈ ہندو فوجیوں کو فوری طورپر۔۔۔۔سراج الحق نے مودی سرکار ...
بھارت نے 10لاکھ ریٹائرڈ ہندو فوجیوں کو فوری طورپر۔۔۔۔سراج الحق نے مودی سرکار کی مکروہ سازش بے نقاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،کشمیر کے بغیرپاکستان نامکمل ہے،جماعت اسلامی نے ہمیشہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں ان کا ساتھ دیا ہے اور جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا ہم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے،آزادکشمیر کی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آواز اٹھانی چاہیے،بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے ظلم و جبر کے تما م ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے،بھارت نے 10لاکھ ریٹائرڈ ہندو فوجیوں کو فوری طورپر کشمیر میں بسانے کامنصوبہ بنایا ہے جن میں اکثریت آر ایس ایس کے نظریے کو ماننے والوں کی ہے،ان میں سے اب تک تین لاکھ کو کشمیر کے ڈومیسائل جاری کیے جاچکے ہیں۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں کیا۔قبل ازیں صد ر آزاد کشمیر مسعود احمد خان نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کو فون کرکے لاک ڈاﺅن کے دوران جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کی تحسین کی اور کہا کہ الخدمت فاونڈیشن نے پاکستانی قوم کی بلا رنگ و نسل ،مذہب خدمت کی اور حکومت سے بھی پہلے مستحق اور نادار لوگوں تک امداد لے کر پہنچی۔
سردار مسعود احمد خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی خود اپنی رپورٹ کے مطابق کشمیر سے اغوا کیے گئے 13ہزار نوجوان اب بھی بھارت کی مختلف جیلوں میں قید ہیں اور انہیں بھارت نے بغیر کسی جرم کے قید کررکھا ہے۔ان نوجوانوں کو انسانیت سو زمظالم کا نشانہ بنا کر ذہنی و جسمانی طور پر معذور بنایا جارہا ہے۔بھارت کرونا وائرس کو بھی کشمیریوں کے خلاف جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔کرونا وائرس کی آڑ میں کشمیریوں کو ان کے گھروں سے اٹھا کر لاپتہ کیا جارہا ہے۔بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے تاکہ مسلم آبادی کے تناسب کو کم کرکے کشمیر کو ہندو اکثریتی ریاست بنا سکے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔
سردار مسعود احمد خان اور سینیٹر سراج الحق نے عرب ممالک کی طرف سے بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینے اس کے خلاف آواز اٹھانے اور تشویش کے اظہار کو خوش آئند قرار دینے پر عرب دنیا کا شکریہ ادا کیااور امید ظاہر کی کہ نہ صرف او آئی سی بلکہ اقوام متحدہ میں بھی عرب ممالک مسئلہ کشمیر کے فور ی حل کے لیے اور بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پربھرپور آواز اٹھائیں گے

مزید :

قومی -