اپوزیشن کو یہ کام روزے کی حالت میں کرنے کی بجائے افطاری کے بعد کرنا چاہئے۔۔۔سینیٹر فیصل جاویداپوزیشن کے خلاف برس پڑے

اپوزیشن کو یہ کام روزے کی حالت میں کرنے کی بجائے افطاری کے بعد کرنا ...
اپوزیشن کو یہ کام روزے کی حالت میں کرنے کی بجائے افطاری کے بعد کرنا چاہئے۔۔۔سینیٹر فیصل جاویداپوزیشن کے خلاف برس پڑے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن والوں کو چاہیے کہ افطاری کے بعد بیان دیا کریں،کم از کم روزے میں توجھوٹ نہ بولیں،جھوٹ توویسے بھی نہیں بولناچاہیے لیکن کیا کہیں یہ تو عادت سے مجبور ہیں۔

تفصیلات کےمطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ اپوزیشن والوں کو چاہیے  کہ افطاری  کے بعد بیان دیا کریں،کم از کم روزے میں توجھوٹ نہ بولیں،جھوٹ توویسے بھی نہیں بولناچاہیے لیکن کیا کہیں یہ تو عادت سے مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ  غریب کو اس حال میں پہنچانے میں انکے جھوٹ،کرپشن، منی لانڈرنگ بیرون ملک جائیدادوں کا بڑا کردار ہے،اب بھی اپنے جھوٹے دفاع سے باز نہیں آئے توبہ کریں اور عوام کو سچ بتائیں۔فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ پاکستان کو عمران خان جیسا دیانتدار لیڈر ملا ہے جو شفافیت پر مکمل یقین رکھتا ہے۔

مزید :

قومی -