ظفر عباس مستعفیٰ،ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن این ٹی ڈی سی کے نئے ایم ڈی تعینات

ظفر عباس مستعفیٰ،ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن این ٹی ڈی سی کے نئے ایم ڈی تعینات
 ظفر عباس مستعفیٰ،ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن این ٹی ڈی سی کے نئے ایم ڈی تعینات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن کو بطور منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)تعینات کر دیا جبکہ ظفر عباس جوائنٹ سیکرٹری (پاور ڈویژن) جو بطور منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی اپنے فرائض انجام دے رہے تھے انہوں نے پاور ڈویژن میں مصروفیات کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن نے یونیورسٹی آف نیو ساتھ ویلز سڈنی آسٹریلیا سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی اور ایم ایس سی کی ڈگریاں حاصل کیں جبکہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے نمل یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم بی اے (ایچ آر ایم) کی تعلیم بھی حاصل کی۔ ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن پاور سیکٹر میں 27 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ این ٹی ڈی سی میں جنرل منیجر پاور سسٹم پلاننگ، جنرل منیجر ڈیزائن اینڈ انجینئرنگ، جنرل منیجر پرفارمنس اسیسمنٹ، جنرل منیجر ایسٹ مینجمنٹ اور جنرل منیجر پراجیکٹ ڈیلیوری کے عہدوں پر بھی تعینات رہے ۔ انہوں نے بدھ 29 اپریل 2020ء کو بطور منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی چارج سنبھال لیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -