سندھ کے کتنے پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ سندھ کی پولیس کے 45 افسران و اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ پولیس کے 45 افسران و اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس، رینجرز اور ٹریفک پولیس کےجوانوں کے ساتھ بہتر سلوک کریں۔ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سندھ حکومت نے کئی مشکل فیصلے کیے جن پرعملدرآمد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
خیال رہے کہ سندھ میں کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے سندھ اور پنجاب کا درمیانی فاصلہ انتہائی کم رہ گیا ہے۔ سندھ میں اب تک 5 ہزار 695 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ سندھ میں کورونا کی وجہ سے اب تک 100 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔