پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال میں سکول ایجوکیشن کے بجٹ میں مزید کمی کر نے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال میں سکول ایجوکیشن کے بجٹ میں مزید کمی کر نے کا ...
پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال میں سکول ایجوکیشن کے بجٹ میں مزید کمی کر نے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال میں سکول ایجوکیشن کے بجٹ میں مزید کمی کر نے کا فیصلہ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے مطابق اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ  پنجاب میں کورونا کی وبا ء سے مالی بحران کے اثرات تعلیم کے بجٹ پر بھی پڑنے لگے ہیں، آئندہ مالی سال میں سکول ایجوکیشن کے بجٹ میں مزید کمی کردی گئی، پنجاب میں سرکاری سکولوں کے ترقیاتی بجٹ کا حجم بتیس ارب مختص کرنے کی تجویز دے دی گئی۔سرکاری سکولوں کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 32 ارب مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے ترقیاتی بجٹ میں 50 ارب سے زائد کی ڈیمانڈ کی تھی، کورونا وبا اور مالی بحران کے سبب بجٹ میں واضح کمی کردی گئی۔ پی اینڈ ڈی بورڈ کا کہنا ہے کہ رواں سال سکولوں کی اَپ گریڈیشن اورمِسنگ فسلیٹیز پرہی بجٹ مختص ہوگا، آئی ٹی لیبز کے جاری منصوبوں کو ہی مکمل کیا جائے گا، نئے سال میں نئے منصوبہ جات پرکم توجہ دی جائے گی۔کورونا کے باعث کاروبار بند ہونے سے ٹیکس کولیکشن میں شدید کمی آئی ہے جس سے پنجاب حکومت کو مالی بحران کا سامنا ہے، موجودہ حالات کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ترقیاتی سکیموں اور بجٹ جاری کرنے کے لئے پالیسی وضع کر لی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -