مسلمانوں پر مظالم، وائٹ ہاؤس نے بھارتی صدر اور وزیر اعظم کو ٹوئٹر پر ان فالو کردیا
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس نے مسلمانوں کے خلاف مظالم میں ملوث بھارتی وزیر اعظم اور صدر کو ٹوئٹر پر ان فالو کردیا۔
وائٹ ہاؤس نے 10 اپریل کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر رام ناتھ کووند کو ٹوئٹر پر فالو کیا تھا لیکن 29 اپریل کو دونوں کو ہی ان فالو کردیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا یہ قدم امریکہ کی جانب سے جاری ہونے والی انسانی حقوق کی رپورٹ کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
منگل کے روز امریکہ نے بھارت کو پہلی مرتبہ 2004 کے بعد اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دیا تھا۔مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔امریکی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق 2019 کی رپورٹ میں بھارت مذہبی آزادی کے نقشے میں تیزی سے نیچے آیا ہے۔